Cancellation of POA due to mistake in data

السلام علیکم
میں اس وقت سعودی عرب میں مقیم ہوں۔ میں نے اپنے ایک پلاٹ کی فروخت کے لئے اپنے والد کے نام مختار نامہ بنا کر بھیجا تھا۔ عرضی نویس کی غلطی سے مختار نامے پر پلاٹ کے کھیوٹ نمبر کھتونی نمبر اور خسرہ نمبر غلط لکھے گئے جن کو اپنی کوتاہی کے سبب میں دیکھ نہ سکا اور ویسے ہی مختار نامہ پاکستان بھجوا دیا۔ پاکستان میں وزارت خارجہ سے مختار نامہ تصدیق کروا کر مقامی رجسٹرار کے دفتر میں جمع کروا دیا۔ پٹواری کے کہنے کے مطابق پرانے مختار نامے کی تنسیخ کا ورق سعودیہ میں پاکستان ایمبیسی سے بنوائیں۔ مجھے یہ پوچھنا تھا کہ کیا یہ مختار نامہ پاکستان میں ہی منسوخ کروایا جا سکتا ہے یا اس کے لئے دوبارہ سفارت خانے ہی جانا ہو گا؟ اور کیا دوبارہ اپنے والد صاحب کے نام ہی مختار نامہ بنایا جا سکتا ہے؟
بہت شکریہ